پاکستان
10 جولائی ، 2015

ضلع گھوٹکی:بااثر ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

ضلع گھوٹکی:بااثر ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

گھوٹکی ......سندھ کے ضلع گھوٹکی میں بااثر ملزمان نے لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کیا پھر مقتول کے باپ کو مقدمے کی پیروی سے روکنےکیلئےاس کے گھر پر فائرنگ کردی۔ متاثرین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس بااثر ملزمان سے ملی ہوئی ہے۔گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی میں2ماہ قبل عاشق علی نامی لڑکے کو علاقے کے بااثر ملزمان نے زیادتی کے بعد گلادباکرقتل کردیاتھا۔ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ملزمان کیخلاف تھانہ ڈہرکی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ نامزد ملزمان میں پیرامتیاز نامی علاقے کا بااثر شخص اور اس کے 2 ساتھی شامل ہیں۔ مقتول لڑکے کا باپ اشفاق احمد مقدمے کی پیروی کر رہا ہے۔ اشفاق احمد کے مطابق بااثر ملزمان نےکئی بار مقدمے کی پیروی سےباز رہنےکی دھمکیاں دیں تاہم وہ نہ رُکا۔ گزشتہ رات ملزمان نے اسے کےگھرپر فائرنگ کردی۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف اشفاق احمد کو ڈرانے دھمکانے اور اس کے گھر پر فائرنگ کرنے کا ایک اور مقدمہ تو ضرور درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ متاثرہ خاندان کا کہناہے کہ پولیس بااثر ملزمان کیساتھ ملی ہوئی ہے اور انصاف نہیں مل رہا۔پولیس حکام کاموقف ہےمقدمےمیں نامزد ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ متاثرین کو انصاف دیا جائیگا۔

مزید خبریں :