پاکستان
28 مارچ ، 2016

سانحہ لاہورپرسندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج یوم سوگ

سانحہ لاہورپرسندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں آج یوم سوگ

لاہور......سانحہ لاہور پر پنجاب حکومت نےصوبےمیں تین روزہ سوگ کااعلان کیا ہےجبکہسندھ، بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں آج یوم سوگ منایا جا رہاہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےلاہورمیں آج اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ، شہرمیں کاروباری مراکز بھی بندہیں، صدر، وزیراعظم اور سیاسی و سماجی رہنماوں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیدیا۔

صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کی خصوصی دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری علی خان نے آئی جی پنجاب پولیس سے دھماکے کے متعلق رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

سندھ ،، بلوچستان اور خیرپختونخواہ کی حکومتوں نےلاہور دھماکے پر ایک ایک دن کے سوگ جبکہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے ۔

لاہور میں تاجر تنظیموں نے آج مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سندھ بار کونسل کی اپیل پر آج سندھ بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا، تمام بارایسوسی ایشنز مذمتی اجلاس بھی کریں گی ۔

ادھر تحریک انصاف نے لاہور دھماکے کے سوگ میں باغ آزاد کشمیر کا آج ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا ہے ۔

مزید خبریں :