پاکستان
28 مارچ ، 2016

سانحہ لاہور کے مبینہ حملہ آور کے اعضا مل گئے

سانحہ لاہور کے مبینہ حملہ آور کے اعضا مل گئے

لاہور .......لاہور کے گلشن اقبال پارک میں دھماکے کی جگہ کے قریب سے مبینہ حملہ آور کے اعضا قبضے میں لے لئے گئے ہیں،سی ٹی ڈی حکام اور فارنزک ماہرین نے گلشن اقبال پارک سے شواہد اکٹھے کیے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ اعضا حملہ آور کے ہی ہیں،بعض جسمانی اعضا درخت پر سے جمع کئے گئے۔

قبل ازیں سی ٹی ڈی حکام اور فرانزک ماہرین کی ٹیم گلشن جائے حادثہ پر پہنچی اور شواہد جمع کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

مزید خبریں :