پاکستان
28 مارچ ، 2016

سانحہ لاہور:حافظ آباد کی ایک فیملی کے 2افراد جاں بحق،5زخمی

سانحہ لاہور:حافظ آباد کی ایک فیملی کے 2افراد جاں بحق،5زخمی

لاہور.......لاہور کے گلشن اقبال پارک میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں حافظ آباد سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں حافظ آباد کے محلہ حسین پورہ کے رہائشی محمد ایوب بٹ اور ان کی 8 سالہ بیٹی اس افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہوگئی۔

ایوب بٹ کے والد کے مطابق بیٹا صوبائی محکمہ اوقاف میں آفیسر تھا،لاہور دھماکے میں ایوب بٹ کا بیٹا اور بیوی سمیت 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں لاہور کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروایا دیا گیا۔ان کے اہلخانہ اس المناک حادثے میں شدت غم سے نڈھال ہیں۔

مزید خبریں :