پاکستان
28 مارچ ، 2016

اسلام آباد ،راولپنڈی میں میٹرو بس سروس تیسرے دن بھی معطل

 اسلام آباد ،راولپنڈی میں میٹرو بس سروس تیسرے دن بھی معطل

اسلام آباد...... جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی میں میٹرو بس سروس آج تیسرے دن بھی معطل رہی، جس کےباعث شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا رہا ۔

جڑواں شہروں اسلام آباد اورراولپنڈی کےدرمیان میٹرو کایہ حسیں سفر شروع ہوئے ابھی ایک سال ہی گزراتھا کہ پرتشدد مظاہرین کےایک وار نے رواں دواں زندگی کاپہیہ روک دیا ۔

راولپنڈی سے اسلام آباد کے ریڈ زون کارخ کرنےوالےمظاہرین نے جناح ایونیو سے گزرتے ہوئے میٹرو کےاسٹیشن پردھاوا بول دیا، جنگلے کوتوڑتےہوئے اسٹیشن کےاندرداخل ہوگئے اورتوڑ پھوڑ کی ۔

میٹرو بس سروس کی بندش کوتین دن ہوچکے ہیں،شہریوں کی مشکلات ہراگلے روز بڑھتی جارہی ہیں ، میٹرو بس جڑواں شہروں اسلام آباداورراولپنڈی میں زندگی رک سی گئی ہے ، شہری منتظر اس کی جلد بحالی کے ہیں۔

مزید خبریں :