انٹرٹینمنٹ
20 جون ، 2016

فلم '’فائنڈنگ ڈوری‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

فلم '’فائنڈنگ ڈوری‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی

اینی میٹڈ فلم’ 'فائنڈنگ ڈوری‘ آتے ہی باکس آفس پر چھاگئی۔ صرف تین دنوں میں چودہ ارب 23 کروڑ روپے کماکر ویک اینڈ پر سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی پہلی اینی میٹڈ فلم بن گئی ۔


بچوں کی من پسند فلم ’ فائنڈنگ ڈوری ‘ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائنڈنگ نیمو‘ کا دوسرا حصہ ہے۔


ڈوری مچھلی جو ہر چند سیکنڈز بعد سب کچھ بھول جاتی ہے، اپنے والدین کی تلاش میں نکلتی ہے، اس دوران وہ اپنے دوستوں ’مارون‘ اور ’نیمو‘ سے جدا ہوجاتی ہے اور ایک فش ٹینک میں پھنس جاتی ہے۔


فلم میں ڈوری کی اپنے دوستوں سے واپس ملنے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے ۔


اس ویک اینڈ پر نامور ریسلر اور ہالی ووڈ اداکار ڈیوین جانسن اور کیون ہارٹ کی سنسنی اور کامیڈی سے بھرپور فلم سینٹرل انٹیلی جنس تین ارب ساٹھ کروڑ آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔


فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اے ایجنٹ کے بارے میں ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے دوست کو سی آئی اے میں شمولیت کی دعوت دے دیتا ہے ۔


تیسرے نمبر پر ’ کنجرنگ ٹو‘فلم رہی جس نے اس ہفتے ایک ارب باسٹھ کروڑ روپے کمائے ۔



 

مزید خبریں :