پاکستان
21 جون ، 2016

پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ منائی

پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ منائی

 


بینظیر بھٹو کے یوم ولادت پر بختاور اور آصفہ بھٹو نے مزار پر حاضری دی اور کیک بھی کاٹا، شہید بینظیر بھٹو کی 63 ویں سالگرہ پر آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو زرداری گڑھی خدا بخش میں اپنی والدہ کے مزار پر آئیں،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔


بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب نوڈیروہاؤس میں ہوئی، آصفہ بھٹو، بختاور بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ اور نثار کھوڑو سمیت پیپلزپارٹی کے کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔


وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے مختصر خطاب کیا اور نعرے بھی لگائے لیکن نعروں کا جواب نہ ملنے پر ناراض ہوگئے،افطار کے بعد آصفہ اور بختاور بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ حیدرآباد، ملتان اور ملک کے دیگر شہروں میں بھی سالگرہ کی تقاریب ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔

مزید خبریں :