انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2016

فلم ’روگ واریئر :روبوٹ فائٹ‘کا ٹیزر جاری

فلم ’روگ واریئر :روبوٹ فائٹ‘کا ٹیزر جاری

ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’روگ واریئر: روبوٹ فائٹ‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔


نیل جانسن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی مستقبل میں مشینوں کے باعث انسانوں کو زمین پر درپیش مشکلات کے گرد گھوم رہی ہے جبکہ انسان ان مشینوں سے لڑتے دکھائی دے رہے ہیں۔


فلم کی کاسٹ میں ٹریسی برڈسیل،ولیم کرچر،ڈیز کروفرڈ،اسٹیفن مینلے اور ٹم مک گراتھ سمیت دیگر شامل ہیں۔ ٹریسی برڈسیل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔


 

مزید خبریں :