انٹرٹینمنٹ
22 جون ، 2016

ٹوئٹر پر کنگ خان کے فینز کی تعداد میں اضافہ

ٹوئٹر پر کنگ خان کے فینز کی تعداد میں اضافہ

 


بالی ووڈ کے کنگ خان اور صفِ اول کے اداکارشاہ رخ خان کے ٹوئٹر پرمداح 20ملین تک جا پہنچے ہیں ۔ 50سالہ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے 2010میںiamsrkکی آئی ڈی سے مشہور سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمولیت اختیارکی تھی۔


وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فین فولوونگ کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا گیا اور اب ان کے مداحوں کی تعدادبالی ووڈ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے قریب پہنچ چکی ہے۔


شاہ رخ خان کی فلم ’فین ‘ نے بالی وڈ میں تہلکہ مچایا تو اس کے بعد شاہ رخ خان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا اور ٹوئٹر پر ان کے مدا حوں کی تعداد 20 ملین تک پہنچ گئی۔


واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹارز میں امیتابھ بچن ٹوئٹر پر 21.3ملین مداحوں کے ساتھ سر فہرست ہیں جبکہ کنگ خان کے بعد بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان سلمان خان کے مداحوں کی تعداد 18.2ملین ہے۔

مزید خبریں :