دنیا
22 جون ، 2016

عوامی حمایت میں ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا

عوامی حمایت میں ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا


 


ڈیموکریٹک کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑ دیا،ایک سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن کی حمایت میں عوام نے ٹرمپ سے 9 فیصد زائد ووٹ دیئے۔


غیر ملکی خبر ایجنسی کے کئے گئے سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 44اعشاریہ5 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل کی جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 35اعشاریہ 5 فیصد عوام کی حمایت کے ووٹ ملے۔


12 جون کو کئے گئے اسی سروے میں 46اعشاریہ6 فیصد ووٹ اور ٹرمپ نے 32اعشاریہ 3 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے ۔ ٹرمپ نے اپنا رخ زیادہ تر نفرت انگیز بیانات کو دینے میں گزارا اور مسلمانوں پر پابندی کا مطالبہ کرتے رہے ،جو ان کی مقبولیت میںکمی کا سبب ہو سکتے ہیں۔


 

مزید خبریں :