پاکستان
22 جون ، 2016

رمضان چھیپا کی جانب سے امجد صابری کے قتل کی مذمت

رمضان چھیپا کی جانب سے امجد صابری کے قتل کی مذمت

سماجی کارکن ،چھیپا ایمبولینس سروس کے روح رواں رمضان چھیپا نے امجد صابری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔


کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ اس سانحے پر انتہائی افسوس ہے ،اللہ امجد صابری کی والدہ، بھائیوں، بچوں کو صبر عطا فرمائے۔


رمضان چھیپا نے امجد صابری کے لیے دعائے مغفرت کرائی کہ اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کی برکت سے امجد صابری کی مغفرت فرمائیں۔


 

مزید خبریں :