پاکستان
22 جون ، 2016

امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے،زرداری

امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے،زرداری

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس جرم کے تمام ذمہ داروں بشمول قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔


آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صرف دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے کا اغوا اور آج امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہشت گرد اور ان کے حمایتی اور پشت پناہی کرنے والے ابھی تک متحرک ہیں۔


انہوں نے صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی کی وجوہات جاننے کی پوری کوشش کرے اور کیا یہ عسکریت پسندوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی جانب سے کسی بڑی سازش کا حصہ تو نہیں ہے؟


آصف علی زرداری نے امجد صابری کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔


 

مزید خبریں :