دلچسپ و عجیب
25 جون ، 2016

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں اور ویڈیو کی وبا

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبروں اور ویڈیو کی وبا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ یہ خبر چلی کہ ایک کویتی شخص نے ایک ساتھ چار لڑکیوں سے شادی کر لی ہے، اس ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟ کیا ہم سو چے سمجھے بغيرسوشل میڈیا پر غیر مصدقہ خبریں اور ویڈیوز تو شیئر نہیں کر رہے؟


سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل یا وبا بن کر پھیلی ہوئی ہے، یہ ویڈیو ایک شادی کی ہے جس میں ایک کویتی شخص چار خواتین کےساتھ کھڑا ہے۔


سوشل میڈیا میں اس ویڈیو کے ساتھ یہ اطلاع گردش کرتی رہی کہ اس شخص نے ایک ساتھ چار لڑکیوں سے شادی کر لی ہے
کیا یہ بات درست ہے؟


کیا اس شخص نے نظر آنے والی چاروں لڑکیوں سے ایک ساتھ شادی کی ہے؟ یا پھر ان میں سے ایک اس کی دلہن ہے اور باقی تین اس کی سہیلیاں؟


اس ویڈیو میں ہونے والی عربی گفتگو سنی جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایک شادی کی ویڈیو تو ہے مگر اس میں کہیں بھی یہ نہیں کہا گیا کہ ایک شخص نے چار شادیاں کر لی ہیں۔


معلوم یہ ہوا کہ ان میں سے دلہن صرف ایک ہے اور دلہن کے لباس میں دیگر لڑکیاں معروف فیشن ماڈلز ہیں جنہیں دلہن نے اپنی جانب سے شادی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔


یہ بھی معلوم ہوا کہ اس ویڈیو کو کسی ذمہ دار نیوز ایجنسی، اخبار یا ٹی وی چینل نے جاری نہیں کیا ،سوشل میڈیا میں اکثر لوگ جو کچھ دیکھتے ہیں اس پر یقین کر بیٹھتے ہیں اور پھر غیر مصدقہ اطلاعات کو آگے بھی پھیلا دیتے ہیں۔


لوگ سوشل میڈیا پر اپنا قیمتی وقت صرف کرتے ہیں، لیکن کسی خبر کی تصدیق کیے بغیر، اسے بے دھڑک آگے بڑھا دیتے ہیں،سوشل میڈیا بہت مفید ہے لیکن اسے استعمال کرتے ہوئے اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا بھی بے حد ضروری ہے،لیکن سوشل میڈیا کی بات کو تصدیق کیے بغیر آگے بڑھانا تشویش ناک ہے اور اس شادی کی ویڈیو ایسی ہی ایک مثال ہے۔

مزید خبریں :