انٹرٹینمنٹ
25 جون ، 2016

100 کروڑ کا سلطان اپنی شادی کے لیے پریشان

100 کروڑ کا سلطان اپنی شادی کے لیے پریشان

 


سو کروڑ کا سلطان اپنی شادی کیلئے پریشان ہے، بدقسمت سلطان کی دوست تو بہت ہیں لیکن جب بھی اس کی شادی کی بات چلتی ہے،لڑکی ساتھ چھوڑ جاتی ہے۔


جس کی شادی کا سب کو انتظار ہے، وہ خود شادی کے لیے بے قرار ہے،جس کی ملکہ بننے کو کوئی تیار نہیں ،شادی کی بات کرو تو فرارہو جاتی ہے۔


ایک شومیں سلمان خان دل کی بات زبان پر لے آئے، کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں وہ شادی کرنا نہیں چاہتے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ شادی کے لیے مر رہے ہیں اور ہمیشہ سامنے والی کی ہاں کا انتظار کرتے رہتے ہیں ۔


سلمان خان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آئیں،سومی علی، سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے، کترینہ کیف اور اب لولیا ونتورلیکن مسز سلمان خان بننے کا موقع اب تک کسی کو نہ ملا۔

مزید خبریں :