انٹرٹینمنٹ
26 جون ، 2016

امجد صابری نے آخری قوالی کوک اسٹوڈیو کیلئے ریکارڈ کرائی

امجد صابری نے آخری قوالی کوک اسٹوڈیو کیلئے ریکارڈ کرائی

امجد صابری نے اپنی زندگی کی آخری قوالی کوک اسٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کرائی تھی، جو ان کی زندگی میں تو نشر نہ ہوسکی،لیکن اب بہت جلد پیش کی جائے گی۔


امجد صابری نے اپنی زندگی کی آخری قوالی ’’آج رنگ ہے‘‘،ممتاز گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ کوک اسٹوڈیو کے لیے ریکارڈ کرائی، کوک اسٹوڈیو کے سیزن نائن کے لیے ریکارڈ کی گئی یہ قوالی بہت جلد ٹیلی ویژن پر پیش کی جائے گی۔


قوالی ’’آج رنگ ہے‘‘ 40 برس پہلے استاد نصرت فتح علی خان اور غلام فرید صابری نے گائی تھی اور اب امجد صابری نے بھی آخری قوالی راحت فتح علی خان کے ساتھ ریکارڈ کرائی۔


 

مزید خبریں :