دنیا
27 جون ، 2016

فلوجہ میں داعش کی باضابطہ شکست کا اعلان

فلوجہ میں داعش کی باضابطہ شکست کا اعلان


 


عراق کی مسلح افواج نے فلوجہ میں داعش کی شکست کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔


سرکاری ذرائع کے مطابق عراقی افواج نے داعش کے زیر قبضہ شہر فلوجہ کے آخری ڈسٹرکٹ پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔


آپریشن کے نتیجے میں 1800 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ شہر سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے۔


عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے مرکزی فلوجہ کا دورہ کیا اور عراقی افواج کے ساتھ جشن مناتے ہوئے یہ عزم کیا کہ جلد موصل شہر کو بھی داعش سے آزاد کرالیا جائےگا۔


عراقی شہر فلوجہ میں آپریشن کے باعث 85000 افراد نے نقل مکانی کی۔

مزید خبریں :