کھیل
27 جون ، 2016

کوپا امریکا کی ٹرافی چلی نے اپنے نام کر لی

کوپا امریکا کی ٹرافی چلی نے اپنے نام کر لی

 


گھر آئو تو ٹرافی کے ساتھ آنا ورنہ مت آنا ۔۔ ارجنٹینا کی ٹیم پر فٹ بال لیجنڈ میراڈونا کی وارننگ کا بھی اثر نہ ہوا اورکوپا امریکا کی ٹرافی چلی نے اپنے نام کر لی ۔


ارجنٹیناکے اسٹار میسی نے پہلی ہی پینلٹی ضائع کر دی اور یوں کوپا امریکا کی ٹرافی ایک بار پھر ارجنٹینا کے ہاتھ سے نکل گئی۔


اسٹار کھلاڑی میسی بھی ارجنٹینا کی ٹیم پرآیا 23 سالہ قحط ختم نہ کرسکا ۔


کوپا امریکاکے سنسنی خیز فائنل میں پنالٹی ککس پر چلی نے 4-2 سے میدان مار لیا۔ ارجنٹینا کے میسی نے ٹیم کے لئے پہلی پنالٹی ہی مس کر کے مایوسی پھیلادی تھی ۔


اس سے قبل ارجنٹینا نے23 سال پہلے انیس سو ترانوے میں کوپا امریکا کا فائنل جیتا تھا جس کے بعد سال گزرتے اور مواقع ملتے رہے لیکن ٹرافی ہاتھ نہ آئی ۔


اس بار میراڈونا نے بھی اپنی ٹیم کو وارننگ دی تھی کہ گھر آئوتو ٹرافی کے ساتھ آنا ورنہ مت آنا۔

مزید خبریں :