دنیا
27 جون ، 2016

سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی

سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی


 


سنگاپور سے اٹلی کے شہر میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ رہے۔


سنگاپور میں ایئرپورٹ حکام کے مطابق میلان جانے والے سنگاپور ایئرلائنز کے طیارے کے دائیس انجن میں آگ چانگی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران لگی۔ ایک مسافر نے اس آگ کے منظر کی ویڈیو بھی بنائی جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے دائیں میں شدید آگ لگی ہوئی ہے ۔


تاہم فائر فائٹرز نے بعد میں آگ پر قابو پا لیا۔ طیارے میں عملے کے انیس ارکان اور دو سو بائیس مسافر سوار تھے۔ تمام کو ایمرجنسی حکام نے بحفاظت نکال لیا ۔ حکام کے مطابق مسافروں کو بعد میں دوسرے طیارے کے ذریعے میلان روانہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں :