انٹرٹینمنٹ
27 جون ، 2016

اینی میٹڈ فلم’ 'فائنڈنگ ڈوری‘کا سحر باکس آفس پر طاری

اینی میٹڈ فلم’ 'فائنڈنگ ڈوری‘کا سحر باکس آفس پر طاری

 


اینی میٹڈ فلم’ 'فائنڈنگ ڈوری‘کا سحر اس ہفتے بھی باکس آفس پر طاری رہا ۔ فلم نے اس ہفتے مزید سات ارب ساٹھ کروڑ روپے کمائے ۔


بچوں کی من پسند فلم’ فائنڈنگ ڈوری‘ 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’فائنڈنگ نیمو‘ کا دوسرا حصہ ہے ۔فم میں ڈوری مچھلی اپنے والدین کی تلاش میں نکلتی ہے، اس دوران وہ اپنے دوستوں ’مارون‘ اور ’نیمو‘ سے جدا ہوجاتی ہے اور ایک فش ٹینک میں پھنس جاتی ہے ۔


فلم میں ڈوری کی اپنے دوستوں سے واپس ملنے کی جدوجہد دکھائی گئی ہے ۔فلم مجموعی طور پر اب تک تیس ارب روپے کماچکی ہے ۔


اس ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی فلم’ انڈی پنڈس ڈے، ریسرجنس ‘ چار ارب تینتیس کروڑ آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ۔یہ فلم انیس سو چھیانوے میں بننے والی فلم انڈیپنڈنس ڈے کا سیکوئل ہے ۔


ہدایت کار رونالڈ ایمی رچ کی سنسنی خیز فلم کی کہانی دوسرے سیارے سے آنے والی خطرناک خلائی مخلوق کی ہے جو دنیا پر قبضے کا خواب لیے زمین پر حملہ آور ہوتی ہے جہاں اسپیشل ٹاسک فورس اس کے مدمقابل آجاتی ہے ۔


گزشتہ ہفتے دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم سینٹرل انٹیلی جنس اس ہفتے ایک ارب اکانوے کروڑ آمدنی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئی ۔


فلم کی کہانی ایک ایسے سی آئی اے ایجنٹ کے بارے میں ہے جس کا طویل عرصے بعد پرانے دوست سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر رابطہ ہوتا ہے اور وہ اپنے دوست کو سی آئی اے میں شمولیت کی دعوت دے دیتا ہے ۔

مزید خبریں :