کاروبار
27 جون ، 2016

کاروباری حلقوں کابینکوں کی طویل چھٹیوں پراظہار تشویش

کاروباری حلقوں کابینکوں کی طویل چھٹیوں پراظہار تشویش

 


کاروباری حلقوں نے عید الفطرکے موقع پربینکوں میں 11 روزہ چھٹیوں پر تشویش کااظہارکیا ہے اورکہاہےکہ اس سے ملکی معیشت کو دھچکا پہنچے گا ،حکومت صورتحال پرنظر ثانی کرے ۔


پاکستان بزنس پروموشن کونسل کےچیئرمین اور لاہور چیمبر کے مرکزی رہنما الیاس مجید شیخ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کو پابند کریں کہ بینک 11دن تک بند نہ رکھے جائیں۔


الیاس مجید شیخ کا کہنا ہےکہ درآمد و برآمد کے سلسلے میں تاجروں کو بیرونی دنیا سےبینکوں کے ذریعے لین دین کرنا ہوتا ہے، اتنی طویل چھٹیوں سےان کا بڑا حرج ہو گا ،لاہور چیمبر نےحکومت سےبینکوں کی چھٹیوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :