دلچسپ و عجیب
27 جون ، 2016

فیس بک کی محبت؛25سالہ پاکستانی کی 56سالہ امریکی خاتون سے شادی

فیس بک کی محبت؛25سالہ پاکستانی کی 56سالہ امریکی خاتون سے شادی


 


عشق نہ پوچھے ذات پات ،نہ جانے رسم ورواج ،ایسا ہی گلگت کے 25 سالہ نوجوان اور امریکہ کی 56 سالہ خاتون نے شادی کر کے دکھا دیا۔


بات چلی شوشل میڈیا کےفیس بک سے ،وقت گزرنے کے ساتھ دوستی بدلی محبت میں اور پھر شادی ہوگئی۔ امریکہ کےشہر کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی الزبتھ اور آصف کا پہلا رابطہ فیس بک پر تین سال پہلے ہوا ،رابط بڑھا تو محبت بھی بڑھی ،پھر دونوں نے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے شادی کے بندھن میں بند گئے ۔


آصف علی کا کہنا ہے کہ الزبتھ کے ساتھ شادی پر انھیں اپنے حلقہ احباب کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا ،وہ ہمیشہ اس حق میں رہے کہ شادی کا فیصلہ ذہنی ہم آہنگی کی بنیاد پر کیا جانا چاہیے ۔


الزبتھ کا کہنا ہے کہ ان کے پہلے بھی پانچ بچے ہیں اور شوہر فوت ہو چکے ہیں،انہیں پاکستان آکر احساس ہوا کہ یہاں کے لوگ انتہائی محبت کرنے والے اور پرامن ملک ہے،اب وہ ادھر ہی رہیں گی ۔

مزید خبریں :