پاکستان
27 جون ، 2016

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹری پر چڑھ چکی ہے،شہبازشریف

پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹری پر چڑھ چکی ہے،شہبازشریف

 


پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی گاڑی پٹری پر چڑھ چکی ہے ،وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان محفوظ اور ترقی یافتہ ملک بن رہا ہے۔


لاہورمیں مسلم لیگ ن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ عوام کو ہر سطح پرریلیف فراہم کر رہے ہیں،ترقی کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو رہا ہے،جبکہ عالمی ادارے بھی پاکستان کی معیشت میں بہتری کا بَرملا اعتراف کر رہے ہیں۔


شہباز شریف نےوفدکےارکان سےکہاکہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔

مزید خبریں :