پاکستان
27 جون ، 2016

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا

 


پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے لیے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کر دیا ۔ ریفرنس سردار لطیف کھوسہ نے دائر کیا ۔


اس موقع پرلطیف کھوسہ نے کہا کہ نواز شریف نے 1985 سے آج تک کے گوشواروں اور اثاثوں کا ذکر ڈکلیریشن فارم میں نہیں کیا اس لیے وہ اسبملی رکنیت کےلیے نااہل ہوگئے ۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم نے نواز شریف کو ہی نہیں اپنے آپ کو بھی احتساب کے لیے پیش کیا ہے،ہم نے وزیراعظم کے 1985سے آج تک کے گوشوارے نکالے ہیں جن کا احتساب ہونا چاہیے، 3 اپریل سے اب تک ہم نے وزیراعظم نواز شریف کو شفاف تحقیقات کا موقع دیا۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی میں حکومت کی صرف ایک ضد ہے کہ نواز شریف کا احتساب نہ ہو، الیکشن کمیشن کا فرض ہے کہ کوئی غلط ،بددیانت شخص پارلیمان کا حصہ نہ بنے ، پاناما لیکس کے معاملے میں وزرا کے بیانوں میں تضادات کا ریکارڈ بھی بنایاہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس میں رحمان ملک کا نام ہے تو ان کا بھی احتساب ہونا چاہیے ،میثاق جمہوریت اس بات پر نہیں تھی کہ کرپشن کرو تو ہم ساتھ دیں گے ، ہم غیر قانونی یا کسی غیرآئینی عمل کا ساتھ نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :