پاکستان
27 جون ، 2016

کراچی کے شہریوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

کراچی کے شہریوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کاکہنا ہے کہ کراچی کے شہریوں کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا،اس بات کا ریکارڈ رکھا جائے گا کون مقامی ہے اور کون غیر مقامی؟


انہوں نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے آج اعلان کیا کہ جرائم کے خاتمے کے لیے سندھ پولیس میں دو ہزار سابق فوجی بھرتی کیے جائیں گے، مزید 20ہزار کی بھرتی میں فوج مدد کرے۔


انہوں نے بتایا کہ کل کراچی میں آرمی چیف اور سیاسی قیادت کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے، یہ بھی کہا کہ کسی واردات میں سیاسی پارٹی کے ملوث ہونے کی افواہوں سے گریز کرنا چاہیے۔


چوہدری نثار نے کہا کہ امجد صابری کے قاتلوں کا سراغ لگا یا جائے گا ،چیف جسٹس سندھ کے بیٹے کو بھی بازیاب کرایا جائے گا،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چیلنج لے لیا ہے،وزیر اعظم کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ جاری کیا جائے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں سول ملٹری قیادت کی ملاقات ہوگی ہر ماہ سندھ پولیس میں 20 ہزار جوانوں کی بھرتی ہو گی،
شفافیت کے لیے بھرتی کے عمل میں فوج بھی شامل ہوگی، کراچی شہر کے عوام کی ڈاکومنٹیشن بھی کی جائے گی ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی یکساں رجسٹریشن کے لیے وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائےگی،کراچی سیف سٹی منصوبے کے تحت مرحلہ وار کیمرے نصب کیے جائیں گے۔


وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی میں اتوار کی شب ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ وزیر اعظم کی وطن واپسی پر دہشت گردی کے خلاف میڈیا کے ذریعے قومی بیانیہ جاری کیا جائے گا۔


وفاقی وزیرداخلہ نے بتایا کہ ان کی آرمی چیف سے بات ہوگئی ہے، امید ہے آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں فوج تعینات کی جائے گی۔

مزید خبریں :