دنیا
28 جون ، 2016

سحر انگیز اذان دینے والے دو خوش الحان ترک نوجوان

سحر انگیز اذان دینے والے دو خوش الحان ترک نوجوان

دلوں کو چھو جانے والی اذان دینے والے ترکی کے دو نوجوانجو انتہائی خوش الحان ہیں، یہ دونوں کلین شیو نوجوان ایسی اذان دیتے ہیں کہ الفاظ میں عشق کے رنگ جھلکتے ہیں۔


ترکی، ہزاروں سال پرانی مشرقی تہذیب اور مغرب کی جدید ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز ہے، جہاں کی عمارتیں اپنے اندر تاریخ کی داستانیں رکھتی ہیں اور سڑکیں نئی نسل کے اچھوتے رنگوں سے رنگی ہیں، اسی ترکی میں حبیب اور الپ کان رہتے ہیں،یہ دونوں کلین شیو نوجوان سحر انگیز اذان دیتے ہیں ۔


نہ صرف یہ دونوں لڑکے خوش لحان ہیں بلکہ دونوں ہی حافظ قرآن بھی ہیں،حافظ حبیب اورحافظ الپ کان ترکی میں مسجدالحرام سے دی جانے والی اذان دے کر ایسا سماں باندھتے ہیں کہ ماحول پرکیف ہوجا تا ہے۔


اس انداز میں اذان دینے میں دونوں دوستوں کو اتنی مہارت ہے کہ دوران اذان دونون کے چہرے اعتماد سے دمکتے ہیں، کبھی لال سوئٹر پہنے حبیب الپ کان کو داد دیتے ہیں، تو کبھی الپ کان حبیب سے اذان کی اگلی لائنز کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔


دونوں کے اعتماد اور بے مثال ہم آہنگی سے خوش لحانی کو چار چاند لگتے ہیں، الفاظ میں عشق کے رنگ جھلکتے ہیں اور دلوں کو محبت خدا سے بھر دیتے ہیں۔

مزید خبریں :