کھیل
30 جون ، 2016

میسی کے مجسموں کی رونمائی

میسی کے مجسموں کی رونمائی

ارجنٹینا کے سپر اسٹار فٹ بالرلیونل میسی کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے نے جہاں دنیا بھر میں کئی شخصیات کو مایوس کردیا ہے وہیں ان کے مداح بھی اس فیصلے سے کوئی خاص خوش دکھائی نہیں دے رہے۔اسی سلسلے میں بیونس آئرس کی ایک مشہور اسٹریٹ پر لیونل میسی کے جسمے کی رونمائی کی گئی جس کا مقصد میسی سے ریٹائر نہ ہونے کی اپیل کرنا تھا۔


اس موقع پر بیونس آئرس کے مئیر کا کہنا تھا کہ میسی دنیا بھر میں ارجنٹینا کے ایک بہترین سفیر ہیں اسی لئے آج ان کے اعزا ز میں اس مجسمہ کی رونمائی کی گئی ہے جس کا ایک مقصد یہ بھی ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں اور ریٹائر منٹ کا فیصلہ واپس لے لیں۔


خیال رہے کہ ملک کے صدر اور عظیم فٹ بالر میراڈونا بھی میسی سے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرچکے ہیں۔صرف بیونس آئر س ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی معروف آرٹسٹ سدرسن پتانک نے اڑیسہ کے ساحل پر ریت سے میسی کا مجسمہ تخلیق کیا اور پر تحریر کیا کہ’’ ابھی نہ جائو‘‘ ۔


 

مزید خبریں :