دنیا
02 جولائی ، 2016

امریکی حملوں میں 2581 جنگجو، 116 شہری مارے گئے،رپورٹ

امریکی حملوں میں 2581 جنگجو، 116 شہری مارے گئے،رپورٹ

اوباما انتظامیہ نے 2009 سے 2015 کے درمیان پاکستان سمیت دیگر ممالک میں امریکی حملوں میں مارے جانے والے افراد کی تعداد جاری کی ہے ۔


رپورٹ کے مطابق اس دوران مختلف حملوں میں 2600سے زائد افراد مارے گئے ہیں ۔یہ بات ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی ۔


رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران مرنے والے افراد میں 116 عام شہری افراد جبکہ 2 ہزار 581جنگجو تھے جو امریکی لڑاکا طیاروں کی بمباری یا میزائل میں مارے گئے جبکہ صرف ڈرون حملوں میں مارے جانےو الےعام شہریوں کی تعداد 64 ہے ۔


رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6برسوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ کے سلسلے میں 473 حملے کیے گئے ۔ یہ حملے پاکستان کے علاوہ لیبیا، عراق، شام ، یمن، صومالیا اور افغانستان میں کیے گئے ۔


 

مزید خبریں :