دلچسپ و عجیب
03 جولائی ، 2016

چین :دنیا کی سب سے بڑی دوربین تیار

چین :دنیا کی سب سے بڑی دوربین تیار

چین نے دنیا کی سب سے بڑی دور بین تیار کر لی ہے، ریڈیو ٹیلی اسکوپ کی تیاری کا مقصد خلا سے زیادہ سے زیادہ سگنلز حاصل کرنا ہے۔

چین کے سرکاری ٹی وی نے دوربین کے آخری اور 4 ہزار 4 سو پچاسویں ٹرائی اینگولر پینل کی تنصیب کی وڈیو جاری کردی ہے جسے 5 سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر پر نصب کیا گیا۔ دوربین 5 سال میں مکمل ہوئی ہے جس پر 18 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے۔


5سو میٹر اپرچر اسفیریکل والی دوربین کا سائز 30 فٹ بال گراؤنڈز کے برابر ہے ، اس دور بین کو جنوبی صوبے گوئی ژو کے پہاڑی علاقے میں نصب کیا گیا ہے ۔


 

مزید خبریں :