پاکستان
04 جولائی ، 2016

کویت آتشزدگی سانحہ، جاں بحق افراد کی میتیں لاہور پہنچ گئیں

کویت آتشزدگی سانحہ، جاں بحق افراد کی میتیں لاہور پہنچ گئیں

 


کویت میں آتشزدگی کےباعث جاں بحق ہونےوالی2 خواتین سمیت3افراد کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں، متاثرہ خاندان میتیں لےکرآبائی علاقے میاں چنوں روانہ ہوگیا ۔


کویت میں جاں بحق ہونےوالی نسرین اختر،ریحانہ کوثراور6 سالہ مہد کی میتیں پی آئی اے کی پرواز پی کے 206کےذریعے لاہور پہنچیں،ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانیز پنجاب رائے مبشر نے میتیں متاثرہ خاندان کے سربراہ ملک شمشاد کے حوالے کیں۔


میڈیا سے گفتگو میں رائے مبشرنےبتایاکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پرمیتیں وطن واپس لانےکےانتظامات کئےگئے،جبکہ جھلس کرجاں بحق ہونے والے دیگر6افراد کی تدفین کویت میں ہی کر دی گئی۔


رائے مبشرکاکہناتھاکہ واقعےکی تحقیقات کےحوالے سے سفارتخانے کو ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

مزید خبریں :