پاکستان
10 جولائی ، 2016

عبدالستار ایدھی کاسوم آج صبح میمن مسجد میں ہوگا

عبدالستار ایدھی کاسوم  آج صبح میمن مسجد میں ہوگا


 


عبدالستار ایدھی کے سوم پر آج صبح 10بجے کراچی کی میمن مسجد میں قرآن خوانی ہوگی ۔


ایدھی مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی نے بتایا کہ میمن مسجد کھارادر میں ایدھی صاحب کا سوئم ہوگا اور صبح 10بجے قرآن خوانی شروع کی جائے گی۔


فیصل ایدھی نے عوام کا محبت کے لیے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ والد کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔

مزید خبریں :