دنیا
10 جولائی ، 2016

سوڈان میں جھڑپیں، 80 فوجیوں سمیت 115 ہلاک

سوڈان میں جھڑپیں، 80 فوجیوں سمیت 115 ہلاک

جنوبی سوڈان میں متحارب فوجی دھڑوں کےدرمیان شدیدجھڑپوں کے نتیجے میں سرکاری فوج کے80 اورمخالف گروہ کے35 اہلکار ہلاک ہوگئے۔


سوڈان میں فوج کے متحارب دھڑوں کے درمیان جاری جھڑپوں میں 115 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔


دو سال سے جنگ کی لپیٹ میں آئے ہوئے ملک جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں جاری ایک اجلاس پر فوج کے ایک دھڑے نے دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں 115 افراد ہلاک ہوگئے، جس میں سرکاری فوج کے 80 جبکہ مخالف دھڑے کے 35 اہلکار شامل ہیں۔


اجلاس میں صدر، نائب صدر بھی شریک تھے، جس کا ایجنڈا دونوں دھڑوں کو مذاکرات کی میز پر لانا تھا۔جمعرات کو اسی طرز کے ہونے والی جھڑپوں میں 5 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔


افریقہ کی نئی قوم 2 سال سے اس خانہ جنگی کا شکار ہے، جو نائب صدر machar کو برطرف کیے جانے کے بعد سے اب تک چلی آرہی ہے۔


اقوام متحدہ کے سیکرٹری جرنل نے اس واقعے کو امن کے عمل میں غیر سنجیدگی کی وجہ قرار دیتے ہوئے ملک کے لیڈران سے مطالبہ کیا کہ اس خانہ جنگی کا جلد از جلد کوئی منطقی حل نکالیں۔


 

مزید خبریں :