دنیا
10 جولائی ، 2016

بھارتی فوج کی فائرنگ سےجاں بحق کشمیریوں کی تعداد15 ہوگئی

بھارتی فوج کی فائرنگ سےجاں بحق کشمیریوں کی تعداد15 ہوگئی


مقبوضہ کشمیر میں اکیس سالہ حریت پسند برہان مظفر وانی کی شہادت کے خلاف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق کشمیریوں کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے جبکہ وادی میں بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف دوسرے روز بھی شٹر ڈاون ہڑتال کی جارہی ہے ۔


مقبوضہ کشمیر کے مقبول ترین حریت پسند اور حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے خلاف وادی میں آج بھی ہڑتال کی جارہی ہے ۔قابض فوجیوں نے ممکنہ احتجاج کوروکنے کےلیے پوری وادی میں کرفیونافذ کررکھا ہے ۔


حریت رہنما گذشتہ روز سے قابض فوج کے ہاتھوں نظر بند ہیں جبکہ مظفر وانی کی شہادت کے خلاف ہونےوالےمظاہروں میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونےوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔


گذشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونکنے والے برہان مظفر وانی کے جلوس جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی جبکہ جابجا پاکستانی پرچم بھی لہرائے جاتے رہے ۔


 


 

مزید خبریں :