پاکستان
11 جولائی ، 2016

عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا

عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا

 


تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تیسری شادی کا عندیہ دے دیا، کہتے ہیں کہ طلاق سے بری کوئی چیز نہیں، اس لیے تیسری بار زیادہ محتاط رہوں گا۔


تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا بھارتی اخبار کو انٹرویو میں تیسری شادی کے سوال پر کہنا تھا کہ ہمت ہارنا میرے خون میں نہیں، شادی پر یقین پہلے سے کہیں زیادہ پختہ ہو گیا ہے، شادی صحیح چلے تو زندگی گزارنے کا انتہائی مہذب طریقہ ہے، طلاق سے بری کوئی چیز نہیں، اس لیے تیسری بار زیادہ محتاط رہوں گا۔


انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ کھیلنے والے تمام ساتھیوں کا شادی کا تجربہ خوفناک تھا، میں نے کرکٹ چھوڑنے کے تین سال بعد شادی کی، مجھے فخر ہے کہ میں ہمیشہ ایماندار رہا، 60سال کی عمر میں شادی کرنا 30سال کی عمر میں شادی کرنے جیسا نہیں ہے، بیوی مددگار اور اچھی ساتھی ہو سکتی ہے لیکن اس عمر میں تلاش کرنا آسان نہیں ہے۔

مزید خبریں :