کھیل
12 جولائی ، 2016

روسی خاتون پیراک کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، 4سال کی پابندی

روسی خاتون پیراک کا مثبت ڈوپ ٹیسٹ، 4سال کی پابندی

عالمی سوئنگ فیڈریشن (فینا) نے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کا الزام ثابت ہونے پر روس کی پیراک وٹالینا سمونووا پر چار سال کی پابندی عائد کر دی۔


23 سالہ سمونووا کے لیے گئے سیمپلز کے جانچ کا نتیجہ سامنے آنے کے بعد یہ یہ اعلان کیا گیا ہے۔ ان کے نمونے گزشتہ سال 29 جون کو یونان میں لئے گئے تھے۔ پابندی کا اطلاق اسی تاریخ سے ہوگا اور یہ 28 جون 2019کو ختم ہوگی۔


سال 2014 کے يوروپين چیمپئن شپ کی میڈلے ریلے مقابلے میں کانسی اور 2013 میں 200 میٹر بریسٹ اسٹروک میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی سمونووا نے کہا ہے کہ انہوں نے مذکورہ دوا لاعلمی میں استعمال کی تھیں۔ وہ اس فیصلے کو کھیلوں کی عالمی ثالثی میں چیلنج کریں گی۔


 


 

مزید خبریں :