دنیا
13 جولائی ، 2016

اوباماکی پولیس اہلکاروں کی یادمیں منعقدہ تقریب میں شرکت

اوباماکی پولیس اہلکاروں کی یادمیں منعقدہ تقریب میں شرکت

 


امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈیلاس میں نشانہ بنائے جانے والے 5 پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقد کی گئی دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس والے ہماری تنقید نہیں بلکہ تعریف کے مستحق ہیں جو خطرات میں کام کرکے ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔


ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں پولیس اہلکاروں کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ایمانداری سے اور مشکل حالات میں خطرناک کام کرتے ہیں، وہ ہماری نفرت نہیں بلکہ احترام کے مستحق ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی شخص تمام پولیس والوں کو متعصب اور جانبدار قرار دیتا ہے تو دراصل وہ ان پولیس اہلکاروں پر ہمارا انحصار کمزور کرتا ہے جو ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔


صدر اوباما نے مزید کہا کہ ہم پولیس کی بہادری کی بدولت ہی آج بہت کم لوگوں کا غم منا رہے ہیں ۔


تقریب سے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے ہم کو تقسیم کرنے والی طاقتیں، متحد رکھنے والی طاقتوں پر غالب آتی جارہی ہیں، ہم امید ، محبت اور اعلیٰ مقصد میں اتحاد چاہتے ہیں ۔

مزید خبریں :