کھیل
16 جولائی ، 2016

تیسرا دن : لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 281رنز کی برتری

تیسرا دن : لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو 281رنز کی برتری

 


لارڈز ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کُن مرحلے میں داخل ہوگیا، تیسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف مجموعی طور پر 281رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جبکہ اُس کی 2 وکٹیں باقی ہیں۔


ٹیسٹ کے تیسرے دن کا آغاز ہوا تو بقیہ میزبان ٹیم کے بقیہ3بیٹسمین 8 اعشاریہ 1اوور کے مہمان ثابت ہوئے،اسکور میں صرف 19رنز کا اضافہ ہوا، یاسر شاہ نے ایک وکٹ اور حاصل کی۔


لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں272 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،کپتان الیسٹر کک81اور جوروٹ48رنز بنا کر قابل ذکر رہے،پاکستان کو پہلی اننگز میں انگلینڈ پر67رنز کی برتری حاصل ہوئی۔


لارڈز میں یاسر شاہ کا جادو سر چڑھ کر بولا،ایسا لگ رہاتھا جیسے یہ میچ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ نہیں بلکہ یاسر شاہ بمقابلہ انگلش بیٹسمین ہو، میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 7وکٹوں پر253سے دوبارہ شروع کی لیکن انگلش ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف19رنز کا ہی اضافہ کر سکی اور پوری ٹیم272رنز تک محدود رہی۔


پاکستان کے یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں اپنے نام کیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیرئیر کے 13 ٹیسٹ میں 82 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا، اس سے پہلے آسٹریلیا کے چارلی ٹرنر نے 13 ٹیسٹ میں 81 وکٹیں لیں تھیں۔


لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن کے ہیرو تو کپتان مصباح الحق تھے، دوسرے روز یاسر شاہ چھائے رہے جنہوں نے 5انگلش بیٹسمینوںکوٹھکانے لگایا، تیسرے روز بھی انہوں نے ایک وکٹ حاصل کی اور مجموعی طور پر 6وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :