دلچسپ و عجیب
17 جولائی ، 2016

آسڑیا میں ڈومینوز سے لمبی دیوار بنانے کا عالمی ریکارڈ

آسڑیا میں ڈومینوز سے لمبی دیوار بنانے کا عالمی ریکارڈ


 


آسڑیا میں 42ہزار173 ڈومینوز سے40اعشاریہ 14میٹر لمبی دیوار بنانے کا عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے۔


آسڑیا کے ٹاؤن میںTullnمیں ایک شو کے دوران ماہر ڈومینو آرٹسٹوں نے اپنی فنکارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ دکھانے کیلئے 40اعشاریہ14 میٹرلمبی ڈومینو وال بنا کر عالمی ریکارڈقائم کر دیا ہے۔


اس ڈومینو شو میں22آرٹسٹوں نے تین دن کی لگاتار محنت کے بعد 42ہزار 1سو73رنگ برنگی ڈومینوزکو اپنے ہاتھوں سے جوڑ کر ایک طویل دیوار کی شکل میں ترتیب دیا اورپھر متعدد شائقین کے سامنے ایک جھٹکے سے اسے چند منٹوں میں ڈھیر کر دیا ۔


یوں اس دیوار کو ورلڈ ریکارڈ بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔


 

مزید خبریں :