دلچسپ و عجیب
17 جولائی ، 2016

برطانیہ:ریکارڈ 5سو کلو وزن اٹھانے والا باڈی بلڈر مرتے مرتے بچا

برطانیہ:ریکارڈ 5سو کلو وزن اٹھانے والا باڈی بلڈر مرتے مرتے بچا

 


برطانیہ میں 28 سالہ باڈی بلڈر نے 500 کلو وزن اْٹھا کر عالمی ریکارڈ تو بنالیا، لیکن موت کے منہ میں جاتے جاتے بچا، دماغ کی نسیں پھٹنے سے بے ہوش ہوگیا، ناک سے خون بہنے لگا۔


برطانیہ کے شہر لیڈز میں ہوئی ڈیڈ لفٹ چیمپیئن شپ۔ 28 سالہ ایڈی ہال نے اپنے وزن سے ڈھائی گنا زیادہ وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا چیلنج قبول کیا۔ ایڈی ہال نے گہری سانسیں لے کر طاقت جمع کی اور پورا زور لگا کر 500 کلو وزن اٹھا لیا۔


500 کلو کا وزن چند سیکنڈ تک اٹھائے رکھنے سے ان کا چہرہ سرخ ہوگیا، ایڈی نے وزن نیچے رکھا اور خود بھی ڈھیر ہوگئے۔


منتظمین ان کی طرف دوڑے اور ایڈی کو سنبھالا، چند لمحوں کی بے ہوشی کے بعد ایڈی کے حواس بحال ہوئے تاہم دماغ کی کچھ شریانیں پھٹنے سے ان کی ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ ایڈی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :