پاکستان
18 جولائی ، 2016

قندیل بلوچ کا قتل، آصف زرداری کی شدید مذمت

قندیل بلوچ کا قتل، آصف زرداری کی شدید مذمت

 



سابق صدر آصف علی زرداری کی قندیل بلوچ کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے خلاف فوری قانون سازی کی جائے۔


اپنے بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ گزشتہ سال سینیٹ نے غیرت کے نام پر قتل کے خلاف متفقہ طور پر ایک بل منظور کیا،جسے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جانا تھا،لیکن اسے اب تک پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔ اس سے حکومت کی خراب نیت کاپتہ چلتا ہے۔


آصف زرداری نےکہا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے،،وزیراعظم غیرت کے نام پر قتل کے خلاف قانون سازی کرنے کا وعدہ پوراکریں۔


آصف علی زرداری نے قندیل بلوچ کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا بھی کی۔

مزید خبریں :