دلچسپ و عجیب
18 جولائی ، 2016

بالوں سے ڈبل ڈیکر بس کھینچنے کا نیاعالمی ریکارڈقائم

بالوں سے ڈبل ڈیکر بس کھینچنے کا نیاعالمی ریکارڈقائم


 


بھارتی خاتون نے بالوں کے ذریعے مسافروں سے بھری ڈبل ڈیکر کو کھینچ کر عالی ریکارڈ بنادیا۔


دنیا میں باصلاحیت اور اپنے کام میں مہارت رکھنے والے لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی ہوتاہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کوحیران کردے۔

اٹلی میں ہونے والے ایک ٹی وی شو کے دوران بھارت سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک باصلاحیت خاتون نے اپنے بالوں کے ذریعے مسافروں سے بھری ہوئی کئی ٹن وزنی ڈبل ڈیکر بس کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ۔


واضح رہے آشا نامی یہ خاتون اب تک اپنی متاثر کن اور ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث سات ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :