کھیل
18 جولائی ، 2016

لارڈز ٹیسٹ نے یاسر شاہ کو نمبر ون بالر بنا دیا

لارڈز ٹیسٹ نے یاسر شاہ کو نمبر ون بالر بنا دیا

گھومتی گیندوں سے لارڈز ٹیسٹ میں انگلش بیٹسمینوں کا شکار کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میچ میں دس وکٹیں لے کر نئی تاریخ بنائی اور آئی سی سی کی بولرز ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔

مشتاق احمد کے بعد وہ پہلے پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا، 1996میں مشتاق احمد نے پہلی پوزیشن لی تھی۔لارڈز ٹیسٹ سے پہلے وہ چوتھے نمبر پر تھے۔


یاسر شاہ کے علاوہ ٹیسٹ رینکنگ میں محمدعامر کی بھی واپسی ہوئی ہے وہ ٹاپ سو بولرز کی فہرست میں آگئے ان کی موجودہ رینکنگ 93ویں ہے۔


چار وکٹیں لینے والے راحت علی تین درجے بہتری کے بعد 32ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں ، یہ ان کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔

بیٹنگ کی فہرست میں پاکستانی کپتان مصباح الحق کی رینکنگ میں ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 10ویں سے 9ویں پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ یونس خان کی رینکنگ گر گئی ہے وہ نمبر 5سے نمبر7پر چلے گئے ہیں۔


بیٹسمنوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ سر فہرست ہیں ۔

مزید خبریں :