پاکستان
19 جولائی ، 2016

چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ بازیاب، ڈی جی آئی ایس پی آر

چیف جسٹس سندھ کے بیٹے اویس شاہ بازیاب، ڈی جی آئی ایس پی آر


چیف جسٹس سندھ کےبیٹے اویس شاہ کو بازیاب کرلیاگیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق اویس شاہ کو ٹانک کےعلاقے سےآپریشن کےذریعے بازیاب کرایا گیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کےدوران 3 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے۔


پاک فوج ترجمان کے مطابق اویس شاہ سیکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ہیںاوراویس شاہ کو آج ان کےوالدین کےحوالےکیاجائےگا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی رہائش گاہ کےباہرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔


دوسری جانب آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر مبارکباد دی۔اویس شاہ کو پاک فوج نے 29 روز بعد کارروائی کے ذریعے بازیاب کرایا۔


ادھرگورنرسندھ عشرت العباد نےاویس شاہ کی بازیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے جسٹس سجادعلی شاہ کوفون پرمبارکباددی۔گورنرسندھ نے پاک فوج کوکامیاب کارروائی پرمبارکبادبھی دی۔

مزید خبریں :