دنیا
20 جولائی ، 2016

حلب:داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں بمباری، 56ہلاک

حلب:داعش کے زیرقبضہ علاقوں میں بمباری، 56ہلاک

 


شام کےصوبےحلب میں امریکی اتحادی طیاروں کی فضائی کارروائی میں بچوں سمیت 56افرادہلاک ہوگئے۔


شام کے آبزرویٹری ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق اتحادی طیاروں نے حلب صوبے میں باغیوں کے زیر قبضہ دیہات Al-Tukhar ، میں بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں 56 شہری ہلاک ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔


ہیومین رائٹس گروپ کے مطابق اتحادی طیاروں نےغلطی سے لڑائی کے باعث بھاگنے والے شہریوں کو نشانہ بنایا۔


حلب میں ہی روسی طیاروں کے فضائی حملے میں 6بچوں سمیت 21شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

مزید خبریں :