دلچسپ و عجیب
20 جولائی ، 2016

’پوکی مون گو‘کا بخار ،ایک اور ملازمت ہڑپ کر گیا

’پوکی مون گو‘کا بخار ،ایک اور ملازمت ہڑپ کر گیا

 


ویڈیو گیم ’پوکی مون گو‘کا بخار سر چڑ کر بولنے لگا اور نیوزی لینڈ کے نوجوان کے بعد اب ایک گرافک ڈیزائنر نے بھی ویڈیوگیم کیلئے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا۔


بچوں کا پسندیدہ کریکٹر پوکی مون کا نیا موبائل گیم ’پوکی مون گو‘ریلیز ہوتے ہی عوام میں بےحد مقبول ہوگیا ہے اور اس کا بخار اِن دنوں ہر ایک کے سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔


Syed Muktasidنامی گرافک ڈیزائنر کو ہی دیکھ لیں جسے پوکی مون کا بخار کچھ یوں چڑھا کہ اُس نے اپنی ملازمت سے ہی استعفیٰ دیدیا۔


پوکی مون گو ایک ایسا گیم ہے جس میں غیر حقیقی جانور نما مخلوق کو پوکی بال میں پکڑا جاتا ہے ۔


واضح رہے اس سے قبل بھی نیوزی لینڈ کے ایک نوجوان نے اس ویڈیو گیم کیلئے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

مزید خبریں :