کھیل
22 جولائی ، 2016

مانچسٹر: پاکستان ، انگلینڈ آج دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہونگے

مانچسٹر: پاکستان ، انگلینڈ آج دوسرے ٹیسٹ میں آمنے سامنے ہونگے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری 4 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ آج سے مانچسٹرمیں شروع ہورہا ہے ۔ میچ پاکستان وقت کے مطابق دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔


گرین شرٹس لارڈ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے پر امید ہیں۔لارڈ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد ٹیم میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ۔


ادھر انگلش کرکٹ ٹیمنے پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جیمز اینڈرسن، بین اسٹوکس اور عادل راشد کو اسکواڈ میں شامل کرکے، اسٹیو فن اور جیک بال کو اسکواڈ سے باہر کردیا ہے۔


واضح رہے کہ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گرائونڈ میں انگلش ٹیم کاریکارڈ بہت اچھا ہے،وہ9 میچوں میں سے 7 میچ اس گرائونڈ میں جیت چکی ہے ۔وہ آخری بار اس گرائونڈ2001 میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوں ہی شکست سے دوچار ہوئے تھے۔

مزید خبریں :