کھیل
22 جولائی ، 2016

مانچسٹر ٹیسٹ : شاہین آج انگلش شیروں پر جھپٹیں گے

مانچسٹر ٹیسٹ : شاہین آج انگلش شیروں پر جھپٹیں گے


 


پہلے ٹیسٹ میں دھول چٹانے کے بعد شاہین آج دوسرے میچ میں انگلش شیروں پر جھپٹیں گے، یاسر شاہ پھر سے انگلش ٹیم پر قہر ڈھانے کو بے قرار ہیں،مانچسٹر میں بادل بھی برسنے کو تیار ہیں۔


چار ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج سے مانچسٹر میں شروع ہورہا ہے، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنز سے شکست دی تھی، شائقین دوسرے ٹیسٹ میں بھی پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔


کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم یاسر شاہ سے خوفزدہ ہے انہیں فائدہ اٹھانا چاہئے،لیکن بلے بازوں کو بھی کارکردگی دکھانا ہوگی،پاکستان کو اچھی اوپننگ پارٹنر شپ کے ساتھ یونس خان اور اظہر علی کی اچھی بیٹنگ کی بھی ضرورت ہے۔


رنز مشین محمد یوسف کہتے ہیں کہ پاکستان کی بولنگ میں ہرطرح کی ورائٹی ہے۔


لارڈز کے زیرو اولڈ ٹریفورڈ کے ہیرو بننے کو بے چین ہیں، انگلش ٹیم میں جیمز اینڈرسن ، بین اسٹوکس اور عادل راشد شامل ہیں ، سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق کے انگلش بالرز کو مشورے پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں ۔

مزید خبریں :