کھیل
22 جولائی ، 2016

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

 


دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔


اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے لارڈز ٹیسٹ کی فاتح ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے جبکہ انگلینڈ نے دو تبدیلیا ں کی ہیں ،اسٹیون فن اور جیک بال کی جگہ جیمز اینڈرسن اور بین اسٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔کپتان السٹر کک کا کہنا ہے کہ معین علی کو مرکزی اسپنر کے طور پرٹیم میں رکھا گیا ہے، وکٹ بیٹنگ کےلیے سازگار دکھائی دیتی ہے، پاکستان کو دبائو میں لانے کی کوشش کریں گے۔


کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہم اپنی اچھی کارکردگی سے تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریںگے، ملک سے باہر کھیلنا چیلنج ہوتا ہے اور کچھ شعبوں میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔


لارڈز میں لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جادوئی بولنگ کے باعث پاکستان نے پہلا ٹیسٹ75رنز سے جیت کر انگلش کیمپ میں سنسنی پھیلا دی ہے۔


دونوں ملکوں کے در میان ہونے والے اس دوسرے ٹاکرے کے لئے پاکستانی اسٹارجیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لئے پرعزم اور بے قرارنظر آ رہے ہیں۔اولڈ ٹریفورڈ میں پاکستان نے سولہ سال پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 108شکست دی تھی۔ اس ٹیم کے یونس خان اب بھی پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ114اور85رنز بنانے والے انضما م الحق چیف سلیکٹر ہیں۔ثقلین مشتا ق نے بولنگ میں چھ وکٹ لے کر کردار ادا کیا تھا۔وہ انگلش ٹیم کے اسپین بولنگ کنسلٹنٹ ہیں۔


مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ گرائونڈ میں انگلش ٹیم کاریکارڈ بہت اچھا ہے، وہ9 میچوں میں سے 7 میچ اس گرائونڈ میں جیت چکی ہے ۔ آخری بار اس گرائونڈپر اسے 2001 میں پاکستان ٹیم کے ہاتھوںشکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔

مزید خبریں :