کھیل
23 جولائی ، 2016

انٹیگا ٹیسٹ: بھارت کے 566رنز، ویسٹ انڈیز 31 رنز ایک وکٹ پر

انٹیگا ٹیسٹ: بھارت کے 566رنز، ویسٹ انڈیز 31 رنز ایک وکٹ پر

 


ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان جاری 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلا ٹیسٹ انٹیگا میں جاری ہے۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے رنز کے انبار لگا دیئے۔


ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز بھارت کے 566 رنز کے جواب میں شروع کی، تو کھیل ختم ہونے تک انہوں نے 31 رنز اسکور کیے اور ان کا ایک کھلاڑی آئوٹ ہوا۔آئوٹ ہونے والے کھلاڑی رجندرا چندریکا تھے، وہ 16 رنز بنا کر محمد شامی کا شکار بنے۔
کالی آندھی ٹیم کو فالو آن سے بچنے کے لیے 535 رنز مزید درکار ہیں اور ان کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔


ادھر بھارت نے اپنی پہلی اننگز 302رنز 4 وکٹ پر دوبارہ شروع کی ،تو5.161اوورز کھیل کر 8 وکٹ پر 566 رنز کا پہاڑ کھڑا کرکے اننگز ڈکلیئر کردی۔ بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی جو پہلے دن کے اختتام پر 143 رنز ناٹ آئوٹ تھے۔ آج میچ کے دوسرے دن انہوں نے اپنےپہلے دن کے اسکور کو آگے بڑھایا اور اپنی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔


ویرات کوہلی پورے 200 رنز پر شینن گبریل کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ روی چندر ایشون نے 113 رنز اسکور کیے،امیت مشرا53 اور وری دھیمن ساہابھی 40 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کالی آندھی بولرز کی جانب سے کریگ براتھویٹ اور دویندرا بیشو نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شینن گبریل نے 2 وکٹیں لیں۔

مزید خبریں :