کھیل
23 جولائی ، 2016

مانچسٹر یونائٹیڈ نےمڈ فیلڈرپال پوگباکو 100 ملین پائونڈ کی پیشکش کردی

مانچسٹر یونائٹیڈ نےمڈ فیلڈرپال پوگباکو 100 ملین پائونڈ کی پیشکش کردی

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ نے اٹالین فٹبال کلب یوونٹس کے فرنچ مڈ فیلڈر پال پوگبا کی خدمات حاصل کرنے کے لئے 100 ملین پائونڈ کی پیش کش کر دی۔ اگر ٹرانسفر ڈیل پر دستخط ہو جاتا ہے تو پوگبا بکنے والے دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے۔


تفصیلات کے مطابق انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کے نئے منیجر جوزمورینہو یوونٹس کے مڈفیلڈر کو حاصل کرنے کے لئے 100 ملین پائونڈ کی خطیر رقم دینے کی پیش کر دی ہے۔


مانچسٹر یونائٹیڈ اگر 100 ملین پائونڈ میں پال پوگبا کی خدمات حاصل کر لیتا ہے تو پال پوگبا دنیا کے سب سے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے ۔


اس سے پہلے ریال میڈرڈ نے گریتھ بیل کو 94 ملین یورو میں انگلش کلب پر ٹوہم سے خریدا کیا تھا۔ واضح رہے یورو کپ 2016 میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے پال پوگبا نے بہترین کھیل پیش کیا تھا۔


انہوں نے اپنی ٹیم کو یورو کے فائنل میں پہنچوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فائنل میں پرتگال کے ہاتھوں فرانس کو ایک صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں :