دنیا
23 جولائی ، 2016

ہیلری کلنٹن نے ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

ہیلری کلنٹن نے ٹم کین کو نائب صدارتی امیدوار چن لیا

امریکا میں ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار بننے کی واحدخواہشمند ہیلری کلنٹن نےسینیٹر ٹم کین کو اپنا نائب صدارتی امیدوارچن لیاہے۔


سینیٹرٹم کین کا نائب صدارتی امیدوار اعلان کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن نے انتہائی خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ سینیٹر کین نے ساری زندگی دوسروں کے لیے جدوجہد میں گزاری ہے۔


ہارورڈ سے قانون کی ڈگری حاصل کرنیوالے سابق گورنر ٹم کین کا تعلق ریاست ورجینیا سے ہے۔ وہ رچمنڈ کے مئیربھی رہ چکے ہیں اور ان کا آبائی تعلق اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ سے ہے۔


امریکا کے صدارتی انتخابات میں سن2000سے اب تک، جس امیدوار نے بھی ورجینیا کا میدان مارا, وہی وائٹ ہاوس پہنچنےمیں کامیاب رہاہے۔ امریکی میڈیا کےمطابق سابق صدر بل کلنٹن سمجھتے ہیں کہ ہیلری نے ورجینیا جیت لیا، تو وائٹ ہاوس بھی جیت لیں گی۔


ادھر امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مائیک پنس کو نائب منتخب کیاہے۔ مائیک پنس ریاست انڈیانا کے گورنر ہیں۔

مزید خبریں :